فاروق ستار نے پاک سر زمین کی وکٹ گرادی

Samaa Web Desk
April 16, 2018

کراچی : ‏ایم این اے سید وسیم حسین بھی پی آئی بی کیمپ پلٹ گئے، ایم کیوایم پی آئی بی واپس آنے والی سینیٹر نگہت مرزا نے سماء سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ بلڈنگ میں وکلاء گردی کی گئی، ان پر دباؤ ڈالا گیا، جس پر انہوں نے ملک کی ایک مقتدر شخصیت کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارحیدرآباد پہنچے اور پاک سر زمین کی وکٹ گرادی،حیدرآباد سے ایم این اے وسیم حسین نے پاک سرزمین پارٹی کو خیر آباد کہہ کر دوبارہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی۔

چند روز پہلے سینیٹرنگہت مرزا کی ایم کیوایم واپسی پربھی کھلبلی مچ گئی تھی، آج سماء سے گفتگومیں نگہت مرزا نے انکشافات کیے، کہا کہ 12اپریل کو انہیں یرغمال بناکر پریس کانفرنس کروائی گئی۔

سینیٹرنگہت مرزا نے الزام لگایا کہ انہیں بہادرآباد میں چارسینیٹرز نے ٹارچر کیا ذہنی دباؤ میں رکھا گیا۔