عدالت نے علی جہانگیر کو نیب کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیدیا

Samaa Web Desk
April 16, 2018

اسلام آباد: امریکہ میں نامزد سفیر کے خلاف نیب انکوائری کے معاملہ پر سندھ ہائیکورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کے روبرو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

مہنگے داموں شئیرز فروخت کر کے سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں سندھ ہائی کورٹ نے نیب انکوائری میں پیشی سے روکنے کی علی جہانگیر صدیقی کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ علی جہانگیر صدیقی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، عدم پیشی پر نیب اُن کی گرفتاری کیلئے عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.