شارع فیصل پرتاروں کی کٹائی، دفتروں میں کام رُک گیا

Samaa Web Desk
April 16, 2018

کراچی : آئی آئی چندریگر روڈ کے بعد شاہراہ فیصل سے بھی تار کٹنے لگے، متبادل سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا سسٹم بھی بیٹھ گیا۔

کراچی میں کے ایم سی کی جانب سے تاروں کے جال کی صفائی شروع ہوگئی دفاتر میں کام کرنے والے دیتے رہے دہائی، آئی آئی چندریگرروڈ کے بعد شاہراہ فیصل سے بھی تاروں کا جال صاف ہونا شروع ہوگیا لیکن جلد بازی میں کوئی متبادل حکمت عملی نہ بنائی جاسکی۔

آئی آئی چندریگر روڈ پر بیشتر اہم آفیسز میں کام رک گیا کہیں رقم ٹرانسفر ہونا تھی تو کہیں ڈیٹا انتظامیہ نے اچھا قدم تو اٹھایا لیکن متبادل نہ بتایا فائبر اور دیگر کیبلز کٹنے کے باعث کلفٹن لائسنس برانچ کا سسٹم بھی رک گیا۔

تاروں کے جال کا خاتمہ اچھا اقدام ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی متبادل نظام بھی فراہم کیا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.