عمران خان اناڑی، کھلاڑی تو پرویز خٹک ہیں، احسن اقبال

Samaa Web Desk
April 16, 2018

اسلام آباد: وزیرداخلہ احسن اقبال نے وزارت عظمیٰ کیلئے پرویزخٹک کو موزوں امیدوار قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اناڑی ہیں کھلاڑی تو پرویزخٹک ہیں، پرویزخٹک وزارت عظمیٰ کےلیے موزوں ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کو نہیں معلوم حکومت کیسے چلتی ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا زیادہ تجربہ کار ہیں۔