شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا، شب برات یکم مئی کو ہوگی

Muhammad Qaisar Kamran Siddiqui
April 16, 2018

کراچی : شعبان المعظم 1439ھ کا چاند نظر نہیں آیا جب کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نہ نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم شعبان 18 اپریل بروز بدھ کو ہوگی جب کہ شب برات یکم مئی، منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو ہوگی۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.