کوئٹہ میں مسیحی برادری پر حملہ،2افرادجان سے گئے

Noor Ul Arifeen
April 15, 2018

کوئٹہ: دہشتگردوں کی فائرنگ سے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے دو افرادہلاک جبکہ دو لڑکیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے خلاف مسیحی برادری سراپا احتجاج بن گئی اور ٹائر جلاکر سڑکیں بند کردیں۔

کوئٹہ میں ایک بار پھر مسیحی برادری نشانے پرہے۔بروری روڈ عیسیٰ نگری گلی نمبر تین میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میسحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد پر اندھا دھند گولیاں برسادیں ، واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو بی ایم سی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دو زخمی دم توڑ گئے۔ زخمیوں میں دو لڑکیاں بھی شامل ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

لواحقین اور میسحی برادری نے اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور فائرنگ کے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔ ٹائر جلاکر بروری روڈ اور سبزل روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

گزشتہ چار ماہ کے دوران کوئٹہ میں مسیحی برادری کو تیسری بار دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ ان حملوں میں 15 افراد جان سے گئے۔

 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.