نوازخاندان کومشکل سے نکالنےکےلیےانوکھی تجویزآگئی

Fakhar ur Rehman
April 14, 2018

اسلام آباد: نوازخاندان کومشکل سے نکالنے کے جتن جاری ہیں۔اکرم شیخ نے صدرمملکت کوآرٹیکل پینتالیس کے تحت معافی کا اختیار استعمال کرنے کی تجویز دیدی۔

نواز خاندان کو مشکل سے نکالنے کےجتن جاری ہیں۔اکرم شیخ نے صدرکومعافی کااختیار استعمال کی تجویزدےدی ہے۔ شریف فیملی کے وکیل اکرم شیخ نےسماء کوتہلکہ خیزانٹرویومیں بتایاکہ پراسیکیویشن کچھ بھی ثابت کرنے میں ناکام ہے۔

اکرم شیخ نےمزیدکہاکہ معافی این آراونہیں بلکہ قومی سلامتی کوبچانے کا تقاضہ ہے۔ اکرم شیخ نےکہاکہ تاحیات نااہلی کیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ 10،20 سال تک رہے گا۔ انھوں نے واضح کیاکہ مثالیں موجود ہیں کہ عدالت نے اپنے ہی فیصلوں کوتبدیل کیا۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ نے گذشتہ روز نوازشریف کو سیاست کرنےکےلیے تاحیات نااہل قراردیاتھا۔

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.