کرم ایجنسی میں 3 مشتبہ دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کرم ایجنسی : پاک فوج کا آپریشن رد الفساد ملک بھر میں جاری ہے، کرم ایجنسی میں فورسز کی کارروائی کے دوران 3 مشتبہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت کرم ایجنسی میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، اس دوران 3 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان پارا چنار میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کرم ایجنسی میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران گرفتار دہشت گرد خودکش حملوں، بارودی مواد سے فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے سمیت کئی وارداتوں میں ملوث ہیں، تخریب کاروں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب بہاولپور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارمنٹ کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اہم مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube