Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Apr 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 10, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلگ علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کردی، جب کہ کراچی میں درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز راول پنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن)، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں، جب کہ بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ کراچی میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ترجمان میٹ آفس کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت آج 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں، چمن اور بلوچستان کے دیگر بالائی علاقوں میں بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ ضلع پشاور میں دو روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش نے رحمت کو شہریوں کیلئے زحمت بنا دیا۔ نکاسی آب کے غیر مناسب انتظام اور سڑکوں پر جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ دروش میں بارش کے دوران ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

 

 

علاوہ ازیں ہنزہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث چترال سے دیر اور پشاور جانے والا راستہ بند ہوگیا، جہاں مقامي افراد کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سب سے زیادہ گرمی ضلع شہید بے نظیر آباد میں پڑی، جہاں پارہ چھیالیس ڈگری تک پہنچ گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube