Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

قانون کادہرامعیارکیوں ہے؟

SAMAA | - Posted: Apr 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 8, 2018 | Last Updated: 3 years ago

  کراچی: پاکستان کےوزیراعظم امریکا جائیں تو جامہ تلاشی دیں اور امریکی سفارتکاراسلام آبادمیں قانون کی دھجیاں اڑادے۔ادھرچينی باشندے بھي قانون کا مذاق اُڑارہےہيں۔ وزيراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسي امريکي ايئرپورٹ پر اپني تلاشي کوبُرا نہيں سمجھتے۔ وزيراعظم نےایک تقریب میں کہاکہ امريکا ميں سيکيورٹي تلاشي دينے سے عزت پرکوئي حرف نہيں آيا ۔بل کلنٹن...

 

کراچی: پاکستان کےوزیراعظم امریکا جائیں تو جامہ تلاشی دیں اور امریکی سفارتکاراسلام آبادمیں قانون کی دھجیاں اڑادے۔ادھرچينی باشندے بھي قانون کا مذاق اُڑارہےہيں۔

وزيراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسي امريکي ايئرپورٹ پر اپني تلاشي کوبُرا نہيں سمجھتے۔ وزيراعظم نےایک تقریب میں کہاکہ امريکا ميں سيکيورٹي تلاشي دينے سے عزت پرکوئي حرف نہيں آيا ۔بل کلنٹن کو بھي اسي سيکيورٹي سے گزرتے ديکھا ہے، سيکيورٹي سے گزرنے سے عزت ميں اضافہ ہوتا ہے۔

ادھر اسلام آباد میں امريکي ملٹري اتاشي کرنل جوزف نےپہلے سگنل توڑااور پھر موٹرسائيکل سوار ان کی گاڑی سے ٹکراکرجان سے گیامگر اسلام آباد میں پوليس نے سفارتی استثنیٰ کےباعث امریکی ملٹری اتاشی کو بيان ليے بغير ہي چھوڑديا۔

اس سے قبل کبیروالامیں چين کے باشندے بھي قانون کے دھلائي تک کر ديتے ہيں اورپھر پوليس موبائل پر کھڑے ہوکر فتح کا جشن بھي مناتے ہيں۔

سوال یہ ہےکہ پرديس ميں ہمارا وزير اعظم بھي عام قوانين کا پابند ہےليکن ہمارے ملک ميں پرديسيوں کي قانون سے کھلواڑہورہی ہے اورکوئي پوچھنے والا نہيں ۔قومي وقار کي پامالي پر عوام احتجاج کررہے ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube