ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں فائرنگ ، تین افراد جاں بحق،4 زخمی

SAMAA | - Posted: Apr 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 2, 2018 | Last Updated: 2 years ago

رپورٹر : محمد عاطف

کوئٹہ : قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق، جب کہ چار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قمبرانی روڈ پر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں تین افراد جاں بحق، جب کہ چار زخمی ہوگئے۔

 

واقعہ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جب کہ فورسز کے اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تحقیقات کے بعد ہی تنازعے کی اصل وجوہات سامنے آسکیں گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میزان چوک کے قریب ٹیکسی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، جب کہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔ جاں بحق اور زخمی شخص کا تعلق کوئٹہ کی ہزارہ برداری سے تھا۔

 

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے قلیل عرصے میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں فورسز اورعام شہریوں سمیت اب تک 33 سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں، جب کہ حملوں میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ اتنے کم وقت میں 33 افراد کی ہلاکت کے باوجود پولیس تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کرسکی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube