Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ایک ہی وقت میں نمازاوراذان کامعاملہ؛قانونی بل کا ڈرافٹ تیار

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2018 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ایک ساتھ اذان اور نماز قائم کرنے کے معاملے پر وزارت مذہبی امور نے قانونی بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا۔

بل میں نظام پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کو سزائیں دینے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق خلاف ورزی پر چھ ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانہ کیا جائے گا ۔

وزارت مذہبی امور اس نظام کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کرے گی۔ جس کے سربراہ وزیر برائے مذہبی امور ہونگے جبکہ میئر اور چیف کمشنر اسلام آباد بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ 15 فروری کو ہونے والے وزرات مذہبی امورکے اعلیٰ سطح کےاجلاس میں نظام صلوٰۃ پر عملدرآمد یقینی بنانے، یہ نظام یونین کونسلز تک لے جانے۔ تعلیمی اداروں میں نماز کا وقفہ، ٹی وی پر اذان نشر کرنے اور جمعہ کے دن تفریح گاہیں بند کرنے کے علاوہ ہفتہ وار چھٹی بھی اتوار کے بجائے جمعہ کو کرنے کی تجاویز دی گئی تھیں۔ اجلاس میں وزیرمذہبی امور نے نظام صلوٰۃ پر کمیٹی تشکیل دی تھی اور بتایا گیا تھا کہ تمام مسالک کے علما کا اذان اور نماز کے یکساں اوقات پر متفق ہونا بڑی کامیابی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube