خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بادل کھل کر برس پڑے

SAMAA | - Posted: Mar 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 20, 2018 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد : پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، جب کہ بلوچستان کے علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو ڈی آئی جی موٹر وے نے محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورت حال...

اسلام آباد : پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، جب کہ بلوچستان کے علاقے سرد ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو ڈی آئی جی موٹر وے نے محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کردی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کی اطلاع130پر دیں اور پھلسن کے باعث تیز رفتاری سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ میٹ آفس کے مطابق اسلام آباد، پنجاب کے مختلف شہروں ميں کالي کھٹائيں برسنے کا امکان ہے، جب کہ بلوچستان ميں سرد ہوائيں چليں گي، تاہم کراچي میں درجہ حرارت خشک اور قدرے گرم رہے گا۔ بارشوں کے دوران خیبر پختونخوا کے بالائے علاقے بھی برستے بادلوں کا مزہ لے سکیں گے۔

موٹر وے

ڈی آئی جی موٹر وے کے مطابق موٹڑ وے اور نیشنل ہائی ویز استعمال کرنے والے ڈرائیورز پھسلن کے باعث احتیاط سے گاڑیاں چلائیں۔

ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز تیز رفتاری سے گریز کریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورت حال کی اطلاع فوری طور پر 130 پر دیں۔

کراچی کا موسم

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کی طرف ابھی بارش کا سسٹم نہیں جارہا، وہاں موسم اسی طرح جزوی ابر آلود اور صاف رہے گا۔ مارچ میں وہاں بارش کا امکان نہیں ہے۔

پنجاب،بلوچستان کے پی

میٹ آفس کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کے بعد بارش اور برفباری کا آغاز بلوچستان سے ہوا، زیارت میں موسم سرما کی پہلی برفباری نے جاتی سردی کو بریک لگا دیا۔

سڑکوں نے سفید چادر اوڑھ لی جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ کرم ایجنسی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔

پنجاب میں شجاع آباد، سکندر آباد اور گرد و نواح، میانوالی، کھاریاں، خیرپور، جھنگ اور فیصل آباد میں رات سے صبح تک موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube