Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جنگ پیسنٹھ کے ہیرو ایم ایم عالم کی برسی

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 18, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کراچی : پیسنٹھ کی جنگ میں صرف پانچ منٹ کے قلیل وقت کے اندر بھارت کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کرنے والے ایئر کموڈور محمد محمود عالم (المعروف ایم ایم عالم) کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

سال1965 ء کی جنگ میں ازلی دشمن بھارت کے دانت کھٹے کرنے والے اور شجاعت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے لیجنڈ پائلٹ ایم ایم عالم کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے، مرحوم کی تیسری برسی ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

اس موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی مرحوم کی یاد میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا، جب کہ مرحوم کی قبر پر بھی پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

Picture Courtesy Ambreen

پیسنٹھ کی جنگ میں سرگودھا کے محاذ پردشمن ملک بھارت کے پانچ ہنٹرجنگی طیاروں کوایک منٹ میں مارگرایا تھا جو گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ایک عالمی ریکارڈ ہے، یہ کارنامہ نہ صرف پاک فضائیہ کی تاریخ بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ میں بھی ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ آپ کی اسی جرات اور شجاعت پر آپ کو لٹل ڈریگن کا خطاب بھی دیا گیا۔

ایم ایم عالم کی اس بے مثال بہادری، جرات اور شجاعت پر انہیں حکومت کی جانب سے ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا، جب کہ لاہور کی اہم سڑک، جب کہ میانوالی ایئر بیس کو بھی ان کے نام سے منسوب کیا گیا۔ ایم ایم عالم 18 مارچ سال 2013ء کو سی ایم ایچ فیصل بیس کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ آپ کو فوجی اعزاز کے ساتھ فضائیہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube