Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

آپریشن رد الفساد، بلوچستان اور فاٹا میں کارروائیاں، ایک دہشت گرد ہلاک، 4 گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 15, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 15, 2018 | Last Updated: 3 years ago

راولپنڈی : پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، بلوچستان اور فاٹا میں کارروائیوں کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور 4 کو گرفتار کرلیا گیا، تخریب کاروں کا اسلحہ و گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کیں، آپریشنز میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 4 کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز مستونگ، سبی، اوچ اور ڈیرہ مراد جمالی میں کئے گئے، دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے اسلحہ اور گولہ بارود کی بڑی کھیپ بھی قبضے میں لے لی گئی، جس میں بارودی سرنگیں، ڈیٹو نیٹرز، مواصلاتی آلات اور دیگر سامان شامل ہے۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کے چارسدہ، کرم اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں آپریشنز کئے گئے، بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، جس میں سب مشین گنز، خودکش جیکٹس اور دھماکا خیز مواد شامل ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube