افواج پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

Samaa Web Desk
March 14, 2018

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز بہاولپور کا دورہ کیا ہے، سپہ سالار کہتے ہیں افواج پاکستان کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کورہیڈکوارٹرز بہاولپور کے دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش روایتی خطرات سے غافل نہیں رہا جا سکتا، امن کےحالات میں بھی آپریشنل تیاریاں مکمل رکھنی چاہییں، مسلح افواج کسی بھی روایتی خطرہ سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔