ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری جاری

SAMAA | - Posted: Mar 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 14, 2018 | Last Updated: 3 years ago

اسلام آباد : ملک کے بالائي علاقوں ميں بارش اور برف باري جاری ہے، جب کہ خيبرايجنسي ميں بارش سے برساتي نالے ميں طغياني اور سيلابي ريلے سے پاک افغان شاہراہ بند ہوگئي، مخدوم صورت حال کے بعد شاہراہ پر سيکڑوں گاڑياں پھنس گئيں۔ محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔...

اسلام آباد : ملک کے بالائي علاقوں ميں بارش اور برف باري جاری ہے، جب کہ خيبرايجنسي ميں بارش سے برساتي نالے ميں طغياني اور سيلابي ريلے سے پاک افغان شاہراہ بند ہوگئي، مخدوم صورت حال کے بعد شاہراہ پر سيکڑوں گاڑياں پھنس گئيں۔

محکمہ موسمیات کی بارشوں سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہوگئی۔ رات سے جاری بارش نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں خوب رنگ جمایا، جس کے بعد جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔علی الصبح آتے بادلوں نے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راول پنڈی میں ہر طرف جل تھل کردیا۔

مظفر آباد، مانسہرہ، بٹ گرام اور کوہستان ميں بھی بادل جم کے برسے، جب کہ شمالي وزيرستان ميں بارش اور ژالہ باري نے سفيدي بکھير دي۔ آزاد کشمير کے پہاڑوں پر بھي برف باري نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

دھند ميں لپٹے ملکہ کوہسار میں ہلکي ہلکي بارش سے علاقے کا حسن مزید نکھرگيا۔ دير میں بھی بھيگي بھيگي فضا نے

ٹھنڈ ميں اضافہ کيا۔

بنوں ميں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باري نے بھی موسم کو ٹھنڈا کردیا۔

خيبرايجنسي ميں بارش سے برساتي نالے ميں طغياني نے سيلابي ريلے کی شکل اختیار کرلی، جس سے پاک افغان شاہراہ بند ہوگئي اور سيکڑوں گاڑياں پھنس گئيں۔

خیبرایجنسی،برساتی نالے میں طغیانی،ڈرائیور کی کمال مہارت

خیبر ایجنسی میں پاک افغان شاہراہ بند ہونے اور گاڑیاں پھنسے کے باعث لوگ پیدل سفر پر مجبور ہوگئے ہیں۔

محکمہ موسميات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید دو روز تک جاري رہنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube