ناصرشاہ نے مریم نوازکوآپا کہہ ڈالا

March 13, 2018

کراچی: سندھ کے وزیربلدیات ناصر شاہ نے مریم نوازکو آپا قراردے کر دکھ کو سمجھنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں ناصر شاہ نےسینیٹ میں ساتھ دینے والی پی ٹی آئی کوچھوٹی برائی قرار دے دیا۔ انھوں نے کہاکہ بڑی برائی کو ختم کرنے کے لئے چھوٹی برائی سے ہاتھ ملانے میں کوئی مضائقہ نہیں۔

انھوں نے واضح کیاکہ بڑی برائی ن لیگ ہےاورچھوٹی برائی پی ٹی آئی ہے۔