جس قوم کے حکمران ڈاکو ہوں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی، عمران خان

جس قوم کے حکمران ڈاکو ہوں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی، عمران خان

Farhan Adil
March 13, 2018

گجرات : پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جس قوم کے حکمران ڈاکو ہوں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی۔ گجرات میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ اقتدار میں آکر کسی سے قرض نہیں لیں گے، نوجوانو! تیاری کرو، دو ڈھائی مہینے کی بات ہے نیا دور آئے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلال پور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کے حکمران ڈاکو ہوں وہ کبھی ترقی نہیں کرسکتی، شہباز شریف کہتے ہیں قائداعظم کے بعد نواز شریف بڑا لیڈر ہے، یہ بیان قیامت کی نشانی ہے، قائد اعظم صادق اور امین ہیں، انہوں نے پیسہ باہر کمایا اور ملک میں لائے۔

ویڈیو دیکھیں : عمران خان کو جوتا مارنے کی ناکام کوشش

ان کا کہنا ہے کہ عوام نے ہی اس ملک کو بدلنا ہے، ماضی میں لوگ باہر سے پاکستان میں نوکریوں کیلئے آتے تھے، آج پاکستان کے نوجوان دنیا بھر میں نوکریوں کیلئے جاتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم اقتدار میں آکر کسی سے قرض نہیں لیں گے، غریب اور چھوٹے ممالک کی مالی مدد کریں گے، نوجوانوں اور کسانوں پر پیسہ خرچ کریں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین مزید کہتے ہیں کہ یہ وہ جماعت ہے جو نوجوانوں کا مستقبل سنوارے گی، نوجوانو! تیاری کرو، دو ڈھائی مہینے کی بات ہے نیا دور آئے گا۔

کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے، جوتا برابر میں کھڑے پی ٹی آئی رہنماء علیم خان کو لگا۔