جوتا پھینکنے کی قانونی طور پر سزا بھی ہونی چاہیے ، طلال چوہدری

March 13, 2018

 

کراچی : طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جوتا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،ایسے واقعات روکنے کے لئے ضابطہ اخلاق بنانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے کہا کہ یہ روایت بھی سیاستدانوں نے ڈالی ہے،آج سیاستدانوں کو جوتے پڑ رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا بدقسمتی سے سیاست میں بہت تلخی آگئی ہے، نوے کی دہائی میں بھی یہی کچھ ہوا، ایسے واقعات پر صرف مذمت نہیں، ایکشن لینا ہوگا، آئینی اداروں کے افراد کیخلاف بھی ایسا احتجاج ہوا تو کیا ہوگا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ میرا کسی خاص ادارے کی طرف اشارہ نہیں، جوتا پھینکنے کی قانونی طور پر سزا بھی ہونی چاہیے۔