شریعت کےمطابق اگرشوہربیوی کوزبانی طلاق دےتوطلاق ہوجاتی ہے،مفتی عبدالرشید

March 13, 2018

کراچی: کیا زبانی کہہ دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟مفتی عبدالرشید نےکہاہےکہ شریعت کے مطابق اگر شوہر بیوی کو زبان سے طلاق دے دےتوطلاق ہوجاتی ہےجبکہ خواتین کہتی ہیں طلاقوں کاسلسلہ صحیح نہیں ہے اس کو روکنا چاہیئے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے دوران سماعت ریمارکس دیئے کہ صرف زبانی کہہ دینے سے طلاق نہیں ہوجاتی،اس پرمفتی عبدالرشید نےکہاکہ شریعت کے مطابق زبان سے کہنے سے طلاق ہوجاتی ہے۔

 اس سلسلے میں جب خواتین سے بات کی گئی توکہاگیاکہ اس طرح سے ایک بار ہی تین طلاقوں کا سلسلہ مناسب نہیں ہوگا،کاغذی کارروائی پوری ہونی چاہئے ،طلاق میں وقفے اور سمجھ بوجھ سے کام لینا چاہئے۔

خواتین کا کہنا تھا کہ طلاق کے مسَلے میں عورت کے حقوق کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ عورت آئندہ زندگی کو اطمینان سے جاری رکھ  سکے۔