عمران خان کو جوتا مارنے کی ناکام کوشش

March 13, 2018

گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس کا نشانہ برابر میں کھڑے علیم خان بن گئے، جوتا ان کے سینے پر لگا۔

گجرات میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان گاڑی کی چھت پر چڑھ کر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ کسی نے ان پر جوتا پھینک دیا تاہم وہ محفوظ رہے، جوتے کا نشانہ برابر میں کھڑے علیم خان بن گئے، جوتا ان کے سینے پر لگا۔

عمران خان پرجوتاپھینکنےکی کوشش؛نئی ویڈیو آگئی

عمران خان پر جوتاپھینکنےکامبینہ ٹاسک کس نے دیا؟

اس سے قبل فیصل آباد میں بھی عمران خان کو ایک نوجوان نے ان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر جوتا مارنے کی کوشش کی تھی تاہم کارکنوں نے اس شخص کو پکڑ لیا تھا۔

مزید جانیے : تقریب سے خطاب،نواز شریف پر جوتا پھینک دیا گیا

واضح رہے کہ لاہور کی جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنماء میاں نواز شریف کو ایک نوجوان نے اسٹیج پر چڑھ کر جوتا مار دیا تھا، ملزم کو اس کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔