مجھ پرحملہ ہواتووہ پاکستان پرحملہ ہوگا،محموداچکزئی کادعوی

March 13, 2018

اسلام آباد:  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا ہے کہ  ان کی لڑائی کی ابتداء ہوچکی ہے۔

قومی اسمبلی میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کےسربراہ محموداچکزئی نے دھواں دھار خطاب کیا۔ انھوں نے بلند لہجےمیں کہاکہ ان کی لڑائی کی ابتدا ہوگئی ہے۔اگران پر حملہ ہوا تو وہ پاکستان پر حملہ ہوگا۔ انھوں نے دھمکی دی کہ اس دن ملک کی بنادیں ہلا کر رکھ دی جائیں گی ۔

محمود اچکزئی نےکہاکہ جوآئین کی قدرنہیں کرتاوہ پاکستان کادوست نہیں،آئین خطرے میں ہے،پاکستان خطرےمیں ہے۔

انھوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ مجھے کوئی پکڑے گا نہیں بلکہ مارے گا۔کسی کارکن یا مجھ پرحملہ پاکستان پر حملہ ہوگا۔