Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

نواز شریف اور عمران خان کیخلاف درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر

SAMAA | - Posted: Mar 12, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 12, 2018 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد : سپریم کورٹ پاکستان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدلیہ مخالفت تقاریر اور عمران خان کی سابق چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز گفتگو پر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، دونوں مقدمات کل چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچز سنیں گے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر سماعت کل مقرر کردی گئی ہے۔ کاز لسٹ میں نواز شریف سمیت وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق اور دیگر وزراء کے نام شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابق چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز گفتگو پر جسٹس (ر) افتخار چوہدری کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت بھی کل کیلئے مقرر کی گئی ہے۔

دونوں مقدمات کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا، دیگر ججز میں جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس میں نااہلیت کے بعد سے اپنی تقاریر اور میڈیا ٹاکس میں تواتر کے ساتھ عدلیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube