آج مجھے ہاؤس میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے، سینیٹر حاصل بزنجو

Samaa Web Desk
March 12, 2018

اسلام آباد : میر حاصل بزنجو نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ مکمل طور پر ہارچکی، آج مجھے یہاں اس ہاؤس میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے۔

سینیٹ میں نئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے منتخب ہونے پر سینیٹر میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ آج مجھے یہاں اس ہاؤس میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے، ثابت ہوگیا بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے زیادہ بالادست ہیں۔

میر حاصل بزنجو نے کہا کہ اس بلڈنگ کو گرانے کے بعد بلوچستان کا نام لیاجا رہا ہے،صوبائی اسمبلیوں کو منڈی بنا دیا گیا، آپ نے کے پی اسمبلی کو منڈی بنا دیا۔

چیئرمین سینیٹ نے میر حاصل بزنجو کو ہدایت کی کہ صرف مبارک با د دیں تقریر بعد کیلیے جس پر ان کا کہنا تھا کہ آج کس کو مبارک باد دوں ،آج پارلیمنٹ مکمل طور پر ہا رچکی، اس ملک کو جمہوریت کو چلنے دیں ۔

آپ لوگوں نے رضا ربانی کو کہا کہ مسلم لیگ ن کا نمائندہ ہے ، پارلیمنٹ جیت جاتی ،بینظیر بھی جیت جاتیں بھٹو بھی جیت جاتا اگر رضا ربانی کو چیئرمین بناتے۔ سماء