وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے کا فیصلہ

Samaa Web Desk
March 9, 2018

اسلام آباد : حکومت نے نئے مال سال کا بجٹ وقت سے پہلے لانے کا اعلان کردیا، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا، حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہورہی ہے۔

حکومت نے وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کرنے کا اعلان کردیا، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری حکومت کی مدت 31 مئی کو ختم ہو جائے گی، اس لئے بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ 27 اپریل کو بجٹ پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اسے پارلیمنٹ سے پاس کرایا جاسکے جبکہ صوبائی حکومتوں کو بھی بجٹ پیش کرنے کیلئے وقت مل جائے، اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کیخلاف نیب ریفرنسز کے باعث انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، مفتاح اسماعیل ن لیگ حکومت کا پہلا بجٹ پیش کریں گے۔ سماء