Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

ایسے فیصلے کرو گے تو کون عزت کریگا؟، مریم نواز کی عدلیہ پر پھر تنقید

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

فیصل آباد : مريم نواز کی ايک بار پھر پانامہ فيصلے پر تنقيد، بولیں کہ نواز شریف کا 5ویں بار ٹرائل ہورہا ہے، آج تو فيصل آباد والوں نے بھی بتاديا کہ نواز شريف کیخلاف فيصلہ منظور نہيں۔ ججز پر بھی لفظی تیر چلادیئے، کہتی ہیں کہ جب ایسے فیصلے کرو گے تو آپ کی...

فیصل آباد : مريم نواز کی ايک بار پھر پانامہ فيصلے پر تنقيد، بولیں کہ نواز شریف کا 5ویں بار ٹرائل ہورہا ہے، آج تو فيصل آباد والوں نے بھی بتاديا کہ نواز شريف کیخلاف فيصلہ منظور نہيں۔ ججز پر بھی لفظی تیر چلادیئے، کہتی ہیں کہ جب ایسے فیصلے کرو گے تو آپ کی عزت کون کرے گا۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ نواز کا سوشل میڈیا کنونشن منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ایک بار پھر عدلیہ اور ججز کو کھلی تنقید کر نشانہ بنایا، بولیں کہ عوام ناانصافی اور ظلم کے ضابطے نہیں مانتے، عوام بتائیں نواز شریف کیخلاف فیصلہ منظور ہے؟، کیا عوام ناانصافی اور ظلم کے ضابطے مانتے ہیں؟۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا نیب کو دیا گیا وقت ختم ہوگیا لیکن کچھ نہیں ملا، 6 ماہ کے دوران 6 روپے کی کرپشن بھی نہیں ملی، نواز شریف کا 5 ویں بار ٹرائل ہورہا ہے، جب ایسے فیصلے کرو گے تو آپ کی عزت کون کرے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube