Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

اب فرد واحد کا سکہ شاہی نہیں چلےگا،عوام بغاوت کرینگے

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2018 | Last Updated: 4 years ago

اسلام آباد : نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب میں نہں عوام سوال کرتے ہیں کہ کیوں نکالا، اب ملک میں فرد واحد کا سکہ شاہی نہیں چلے گا اور اگر ایسا کرنے کی کوشش کی تو عوام بغاوت پر اتر آئیں گے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد روانگی سے قبل...

اسلام آباد : نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب میں نہں عوام سوال کرتے ہیں کہ کیوں نکالا، اب ملک میں فرد واحد کا سکہ شاہی نہیں چلے گا اور اگر ایسا کرنے کی کوشش کی تو عوام بغاوت پر اتر آئیں گے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد روانگی سے قبل میڈیا سے گفت گو میں نواز شریف ایک بار پھر شیر کی طرح دھاڑتے ہوئے بولے کہ ہمارے ساتھ یہ ایسا سلوک ہو رہا ہے جو کسی مجرم کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، الیکشن میں ہم سے ہمارا نشان تک لے لیا گیا، ہمارے سینیٹرز بغیر نشان کے میدان میں اترے، لوگوں کیلئے بغیر نشان کے ووٹ دینا مشکل ہوگیا تھا، مگر پھر بھی ن لیگ نے میدان مارا اور سرخرو ہوئی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ لوگ چاہئے کچھ بھی کرلیں، یہ ہمارا نشان نہیں مٹا سکتے، تم جتنا ظلم کرو گئے عوام اتنا ہی ن لیگ کا ساتھ دے گی، کیوں کہ عوام اس مقصد کو جان گئے ہیں اور محسوس کر رہے ہیں کہ ن لیگ اور عوام کا موقف بلکہ ٹھیک ہے، اب عوام کہتی ہے کہ ووٹ کو عزت دو، عوام کے ووٹ کی بے عزتی کرتے ہوئے منتخب وزیراعظم کو جوتی کی نوک پر نکل باہر کیا گیا، اب عوام سکہ شاہی برداشت کرنے کو تیار نہیں، اب وہ بغاوت کر رہے ہیں اور بغاوت کرنی بھی چاہیئے، پاکستان کی عوام بھیڑ بکریاں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کون سے قانون ہے کہ چند افراد اٹھ کر منتخب وزیراعظم کا باہر پھینک دیں اور وہ بھی بغیر وجہ کہ،

وزیراعظم نے کیا ڈاکا ڈالا نہیں، کیا وہ کوئی چور ڈاکو ہے نہیں، نہ اس نے کوئی قتل کیا ، نہ وہ کوئی منشیات کا کام کرتا، ہے، کوئی مافیا نہیں کوئی گارڈ فادر نہیں پھر بھی اس کو اٹھا کر باہر پھینک دیا جائے، مگر اب پاکستان کے عوام ایسے فیصلے برداشت نہیں کرے گی۔

یہ فرد واحد کا ملک نہیں کہ جو دل چاہیئے وہ سلوک کریں، جو دل چاہیئے فیصلے دی، وہ وقت گزار گیا، اب ہم کھڑے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں اور عوام ہمارے ساتھ ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube