Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

نرسوں کو ہراساں کرنے والے وارڈ بوائے کی پٹائی

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2018 | Last Updated: 4 years ago

فیصل آباد : فیصل آباد کے سول اسپتال میں نرسوں کو ہراساں کرنے والا وارڈ بوائے بالا آخر نرسوں کے ہاتھ لگ گیا، جس کے بعد برے کام کا برا انجام کی مثال پیش کرتے ہوئے فيصل آباد کی نرسوں نے وارڈ بوائے کا منہ کالا کرديا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے سول اسپتال...

فیصل آباد : فیصل آباد کے سول اسپتال میں نرسوں کو ہراساں کرنے والا وارڈ بوائے بالا آخر نرسوں کے ہاتھ لگ گیا، جس کے بعد برے کام کا برا انجام کی مثال پیش کرتے ہوئے فيصل آباد کی نرسوں نے وارڈ بوائے کا منہ کالا کرديا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے سول اسپتال میں نرسوں نے ہراساں کرنے والے وارڈ بوائے کی پٹائی اور اس کا منہ پر کالا کیا۔ وارڈ بوائے کی دھلائی کے بعد نرسوں کی جانب سے اسپتال کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا۔

دوسری جانب نرسوں کے احتجاج کو کور کرنے والی میڈیا ٹیم کو اسپتال انتظاميہ نے تشدد کا نشانہ بنایا، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ميڈيا نمائندوں پر تشدد کیا گیا اور ان کے کیمرے لے کر رکھ لیے گئے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میرپور خاص کے سول اسپتال میں بھی ڈاکٹر کو جنسی استحصال کے الزام میں نرسوں اور دیگر اسٹاف کے ہاتھوں ذلت اٹھانا پڑی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube