Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید، 6 زخمی

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کوئٹہ : کوئٹہ میں ایف سی کیمپ پر مبینہ خودکش حملے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مزید نفری بھی طلب کرلی گئی۔

نمائندہ سماء کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نو حصار خونی تالاب کے علاقے میں ایف سی کیمپ پر مبینہ طور پر خودکش حملہ کیا گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی مسلسل سنی گئیں، فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور پورا علاقہ گھیرے میں لے لیا۔

مزید جانیے : کوئٹہ پھر دہشت گردوں کے نشانےپرآگیا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے، ایمبولینسیں اور امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، علاقہ کلیئر ہوتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی جائیں گی۔

ویڈیو دیکھیں : کوئٹہ حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جاری

واضح رہے کہ آج صبح بھی کوئٹہ میں پولیس پر حملہ کیا گیا جس میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے، سمنگلی روڈ پر حملہ ڈی ایس پی عبدالمجید دستی کو نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس افسر واقعے میں محفوظ رہے۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube