سندھ میں کینسر تیزی سے پھیلنے لگا، بچے بھی سگریٹ نوشی میں مبتلا

February 28, 2018

اسلام آباد : سندھ میں کینسر تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن شکیلہ لقمان نے بچوں میں سگریٹ نوشی کے رجحان میں اضافے کی طرف توجہ دلائی اور مطالبہ کیا کہ بچوں کی پہنچ سے دور کرنے کیلئے سگریٹ مہنگی کردی جائے۔

سندھ میں سگریٹ نوشی کے باعث کینسر تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ بچوں میں بھی تمباکو نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن شکیلہ لقمان نے اس سنگین مسئلے کی جانب توجہ دلائی اور مطالبہ کیا کہ بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے سگریٹ مہنگی کردی جائے۔ سماء