ہوم   > پاکستان

ٹرائی رومز میں کیمرے، تحقیقاتی کمیٹی کے چونکا دینے والے انکشافات

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2018 | Last Updated: 2 years ago

فیصل آباد : فيصل آباد ميں ٹرائی رومز پر بنائی گئی انکوائری کميٹی چونکا دينے والے انکشافات منظر عام پر لے آئی، متعدد ٹرائی رومز ميں سوراخ موجود ہيں جبکہ سی سی ٹی وی کيمرے بھی انتہائی قريب نصب ہيں۔ فیصل آباد کے ایک گارمنٹس اسٹور میں خواتین کے ٹرائی رومز میں کیمروں کا معاملہ...

فیصل آباد : فيصل آباد ميں ٹرائی رومز پر بنائی گئی انکوائری کميٹی چونکا دينے والے انکشافات منظر عام پر لے آئی، متعدد ٹرائی رومز ميں سوراخ موجود ہيں جبکہ سی سی ٹی وی کيمرے بھی انتہائی قريب نصب ہيں۔

فیصل آباد کے ایک گارمنٹس اسٹور میں خواتین کے ٹرائی رومز میں کیمروں کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی جس نے کئی شاپنگ سینٹرز میں قائم دکانوں اور اسٹورز کا انسپکشن کیا، کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انتہائی چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 58 شاپنگ مالز کی انسپکشن میں متعدد ٹرائی رومز میں سوراخ پائے گئے، ٹرائی روم کی سیلنگ میں بھی بڑے بڑے سوراخ تھے، اکثر اسٹورز ميں سی سی ٹی وی ٹرائی روم کے قریب نصب ہیں۔

تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق فیصل آباد میں اسٹورز کے ٹرائی رومز میں کیمروں کا معاملہ کسی ایک جگہ تک محدود نہیں، کئی اسٹورز اس معاملے میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ فیصل آباد کے ایک گارمنٹس اسٹور میں خواتین کے ٹرائی روم میں کیمروں کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube