Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فاٹا،اسلام آباد میں خودکش حملوں کی کوشش ناکام،2حملہ آور ہلاک

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2018 | Last Updated: 3 years ago

باجوڑ ایجنسی / خار : باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو خود کش حملہ آوروں کو جہنم واصل کرکے فاٹا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں خود کش حملوں کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری...

باجوڑ ایجنسی / خار : باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو خود کش حملہ آوروں کو جہنم واصل کرکے فاٹا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں خود کش حملوں کی کوشش ناکام بنادی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2خودکش بمباروں کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر تحصیل ماموند کے علاقے گٹکی میں کارروائی کی، جہاں خودکش بمباروں نے افغانستان سے ایجنسی ہیڈکوارٹرز خار میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس دوران ایک خودکش بمبار نے لیویز فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔

فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک خودکش بمبار ہلاک ہوگی جبکہ دوسرے خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، خودکش بمباروں کے قبضہ سے خود کش جیکٹ، دستی بم، پستول، افغان سم سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

خودکش بمباروں کی لاشوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹرز اسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق خود کش بمبار فاٹا، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں حملوں کی کوشش کرنا چاہتے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube