مری میں برف باری نےنظام زندگی منجمد کردیا

مری میں برف باری نےنظام زندگی منجمد کردیا

Samaa Web Desk
February 13, 2018

مری: ٹھنڈے ٹھار موسم میں  ایک طرف آسمان سے گرنےوالے برف کے گالوں نےہرطرف حسن بکھیردیا ہے۔ سیاح یادگار لمحات کو جینے کےلئے جوق در جوق پہنچ رہے ہیں۔ سیاحتی مقامات پر رش ہے۔ راستے ٹریفک سے تقریباً جام ہیں۔۔ دوسری طرف انتظامی نااہلی ہے جس نے حسین مناظر میں بھی زندگی کو مشکل ترین بنادیا۔ سیاح تو سیاح مقامی افراد بھی پھنس کر رہ گئے ہیں۔ مری سے مالم جبہ تک ہر جگہ کی ایک ہی کہانی ہے۔

وادی مری نے جیسے سفید چادر اوڑھی ،دلفریب مناظر نے دیکھنے والوں کی دھڑکنوں کو تھمنے پر مجبور کردیا۔وادی میں درخت قدرت کے ایسے حسین نظارے پیش کرتے ہیں جنہیں دیکھنے والی آنکھیں زندگی بھر کی آسودگی حاصل کرتی ہیں ۔

سیاح برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے کھنچے چلے آرہے ہیں۔مال روڈ اور جی پی او پر عوام کا رش ہے ۔وادی مری کے راستے سیاحوں کی آمد کے باعث ٹریفک کے دباؤکا شکار ہیں۔رش جتنا بھی ہو مگر عوام مری کے دلکش مناظر سے محروم ہونا نہیں چاہتے۔ سماء