پاکستان کسی بھی جارحیت کےخلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھاہے

February 13, 2018

اسلام آباد : دفتر خارجہ کے ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں کیمپ پر حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے سے متعلق بھارتی وزیر دفاع کے الزام پر سخت رد عمل کا اظہار کیاہے۔

دفترخارجہ کےترجمان نے کہاہےکہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی اب بھارت کا معمول بن چکا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔بھارت کے دھمکی آمیز لہجے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید نقصان پہنچائے گا۔پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ ریمارکس سے متعلق منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی الزامات قبل از وقت اور نامناسب ہیں ،بالخصوص بھارت خود تسلیم کرتا ہے کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم بارہا دیکھ چکے ہیں کہ بھارت خود ہی منصف اور جلاد کا کردار ادا کرتا ہے۔ترجمان نے بھارتی ریمارکس کے دھمکی آمیز لہجے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا بلکہ ایل او سی پر مسلسل سیز فائر خلاف ورزیوں کی وجہ سے پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید نقصان پہنچائے گا۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنی دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ایجنسی / سماء

Email This Post
 

:ٹیگز

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.