خاتون کےساتھ مبینہ زیادتی کامعاملہ،سلمان مجاہد کابیان آگیا

February 13, 2018

کراچی : سلمان مجاہد نے کہاہےکہ خاتون کاڈرامہ صرف الزامات اور سیاسی کئیریر ختم کرنےکی سازش ہے۔

سماءسے بات کرتےہوئے سلمان مجاہد نےبتایاکہ یہ خاتون خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں آئی تھیں۔ انھوں نے تعارف کروایا تھاکہ ایم کیوایم کی پرانی کارکن رہی ہوں۔

سلمان مجاہد نےدعوی کیاکہ خاتون نے کہاتھاکہ میرا کوئی نہیں ہے اورمجھے مدد درکار ہے۔ اس لیے ترس کہا کہ اس خاتون کی مدد کی تھی۔ سلمان مجاہد نے مزید بتایاکہ اس خاتون نے یتیم اور بیوہ ظاہر کرکے 40 لاکھ روپے ماں کے علاج کےلیے لئےتھے۔ خاتون کا طریقہ واردات ایسا ہی ہے۔ خاتون نے گلشن کامکان چھوڑ کرکہیں اور گھر لےلیا اور کہا کہ رقم واپس کردیں گے۔

انھوں نے بتایاکہ یہ پورا گیم پلان ہے اورمیرے کئیریر کوختم کی سازش ہے اور یہ تمام الزامات ہیں۔ سماء