Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاک سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2018 | Last Updated: 3 years ago

کابل: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہےکہ پاک سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف نےدورہ کابل میں چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہاکہ علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتاہے۔

آرمی چیف کاکہناتھاکہ خطےاکٹھےترقی کرتےہیں،انفرادی ملکوں کی طرح نہیں۔ انھوں نے کہاکہ مشترکہ سوچ اورتحمل سےچیلنجزکامقابلہ کیاجاسکتاہے،پاکستان اپناکرداراداکرنےکےلیےتیارہے۔

جنرل قمرباجوہ کامزید کہناتھاکہ پاکستان نےدہشت گردوں کےتمام ٹھکانوں کاخاتمہ کیا،مؤثربارڈرمینجمٹ نہ ہونےسےکچھ دہشت گردفائدہ اٹھارہےہیں۔

آرمی چیف نے زوردےکربتایاکہ آپریشن ردالفسادکےذریعےدہشت گردوں کاتعاقب جاری ہے۔ انھوں نے پرعزم لہجےمیں کہاکہ پاک سرزمین کسی ملک کےخلاف استعمال نہیں ہونےدیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube