عاصمہ جہانگیرکی نمازجنازہ ادا کردی گئی

Samaa Web Desk
February 13, 2018

لاہور :معروف قانون دان اور سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ گراؤنڈ میں ادا کردی گئی۔

عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ مولانامودودی کے صاحبزادے حیدر فاروق مودودی نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں قریبی عزیزواقارب، وکلا برادری سمیت معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور زندگی کےمختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

عاصمہ جہانگیر کی تدفین بیدیاں روڈ پرواقع ان کے فارم ہاؤس میں کی جائے گی۔ سماء