ایم کیو ایم کی کوئی درخواست منظور نہیں کی،الیکشن کمیشن

ایم کیو ایم کی کوئی درخواست منظور نہیں کی،الیکشن کمیشن

Samaa Web Desk
February 13, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی کوئی درخواست منظور نہیں کی گئی۔ عہدوں کی تبدیلی کے لیے متحدہ کو انٹرا پارٹی الیکشن کروانا ہوں گے۔


ترجمان ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کی پرانی پوزیشن برقرار ہے۔ آر او سندھ نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر خالد مقبول کے جاری کردہ ٹکٹ منظور کیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پارٹی کنوینر شپ کی تبدیلی کا باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے جس کیلئے ایم کیو ایم کو انٹرا پارٹی الیکشن کروانا ہوں گے اور اس کے بعد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کنوینرشپ کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

ترجمان وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی الیکشن کمیشن کے پاس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں۔ سماء