پی ٹی آئی کی لودھراں میں شکست پر ریہام خان کا تبصرہ

February 12, 2018

کراچی : عمران خان کی سابق اہلیہ ریہام خان نے پی ٹی آئی کی لودھراں ضمنی الیکشن میں شکست پر تبصرہ کردیا، کہتی ہیں سنا ہے پیر جیت گیا، عوام نے اسٹیٹس کو کو یکسر مسترد کردیا۔

این اے 154 لودھراں میں مسلم لیگ ن نے غیر متوقع طور پر بڑے مارجن سے جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو شکست دے دی، پی ٹی آئی کی شکست پر عمران خان کی سابق اہلیہ ریہام خان نے بھی ٹویٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کردیا، کہتی ہیں سنا ہے پیر جیت گیا۔

ریہام کا مزید کہنا ہے کہ یہ واضح مثال ہے کہ عوام نے بدترین ’’اسٹیٹس کو‘‘ کو یکسر مسترد کردیا ہے، پاکستانی سیاست میں کوئی اپوزیشن نہیں ہے، خواب دیکھنے والوں کیلئے یہ لمحہ فکریہ ہے۔ سماء

  Email This Post

 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.