بہادرشہری کی ڈاکوؤں پرفائرنگ کی ویڈیو آگئی

بہادرشہری کی ڈاکوؤں پرفائرنگ کی ویڈیو آگئی

Samaa Web Desk
February 12, 2018

کراچی: روشنیوں کے شہر کے بہادر شہری شیخ راغب فتح کی حاضر دماغی اور بہادری نے ڈاکوؤں کو بھاگنے پرمجبور کردیا۔ شیخ راغب کی  ڈاکوؤں پر فائرنگ سے ایک خاندان لوٹنے سے بال بال بچ گیا۔

شہری شیخ راغب فتح نےایک بارپھربہادری کامظاہرہ کرکے خود کوباہمت ثابت کردیا۔ ان کےنڈر اقدام سےبہادرآبادمیں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی۔اس واقعےکی سی سی ٹی وی منظرعام پرآگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ 2مسلح ڈاکوؤں نےگھر کے دروازے پر خاتون اور مردسےلوٹ مارکی کوشش کی۔ اس دوران گھر میں موجود عمررسیدہ شہری راغب فتح نےفورا باہر آکر ڈاکوؤں پرفائرنگ کردی۔

فائرنگ کےتبادلےکےدوران ایک ڈاکواورایک شہری زخمی ہوگیا۔واضح رہےکہ اس سے قبل بھی راغب فتح کوڈاکومارگرانےپربہادری کاایوارڈمل چکاہے۔ سماء