ہم شہباز شریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں،چیف جسٹس کا بیان

February 11, 2018

لاہور : سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں صاف پانی کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی پارٹی جیتی تو ہم آپ کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، ہم یہاں ہیں اور آزاد الیکشن ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پنجاب میں صاف پانی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں معزز بینچ نے کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی کمرا عدالت میں موجود تھے۔

اس موقع پر سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں ہیں اب ملک میں آزاد اور شفاف الیکشن ہوں گے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اگرآپ کی پارٹی جیتی تو ہم آپ کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں ۔اس پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ آپ تو میرے پیچھے پڑ گئے ہیں جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ سماء

Email This Post
 
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.