پانچ سو روپے گم ہونے پربیوی پربہیمانہ تشدد؛بازو توڑدیے

February 11, 2018

داجل: ڈیرہ غازی خان میں جہالت کی انتہا ہوگئی۔ پانچ سو روپے گم ہونے پر شوہر نے بیوی کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔ تشدد سے بیوی کے بازو ٹوٹ گئے۔

شوہر پر بیوی کے بہیمانہ تشدد کا واقعہ ڈیرہ غازی خان کے علاقے داجل میں پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق پانچ سو روپے گم ہونے پر شوہر نے لوہے کی راڈ سے بیوی کے بازو توڑ دیے۔

پولیس کے مطابق تشدد سے خاتون کا حمل بھی ضائع ہوگیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ داجل میں ملزم کے سسرکی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔

زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔