Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن آپ سے ملکر خوشی ہوئی

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2018 | Last Updated: 3 years ago

واشنگٹن : امریکا میں نجی دورے پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری...

واشنگٹن : امریکا میں نجی دورے پر موجود پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری تصویر میں جہاں بلاول بھٹو زرداری امریکی وزیر خارجہ اور ان کی اہلیہ کے ساتھ کافی خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

امریکا میں ہونے والے سالانہ نیشنل بریک فاسٹ فورم پر بلاول بھٹو زرداری نے کئی دیگر ممتاز شخصیات سے ملاقات کی بھی۔

اس سے قبل پی پی کے سینیر رہنما فرحت اللہ بابر کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ امریکا ہمیں بتائے کہ اس کا کیا منصوبہ، کیا اسٹریجی ہے؟ کیا امریکا ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟ اور کیا افغانستان پُرامن ہوگا تو پاکستان پُرامن ہوگا، اپنی کوتاہیوں کو چھپانےکے لیے الزام تراشی نہ کی جائے۔

بلاول نے کہا کہ چار سال سے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا، جس کی و جہ سے دنیا کے سامنے اپنا مؤقف موثر انداز میں پیش نہیں ہو سکا، دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جبکہ امریکا کے اسکولوں میں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوتےہیں۔

 

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے، ہمیں مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا، یہ ایک طویل مدتی جنگ ہے، جب کہ موجودہ صورت حال بہت خطرناک ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہا۔ سماء

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube