Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

فاروق ستار کا رابطہ کمیٹی کو شوکاز نوٹس بھیجنے اور جلسے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر رابطہ کمیٹی اراکین کو کل الیکشن کمیشن قوانين کے تحت شوکاز نوٹس بھجوانے جبکہ اتوار 11 فروری کو جنرل ورکر کنوینشن کرنے کا اعلان کردیا۔ پی بی آئی کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ ایم...

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر رابطہ کمیٹی اراکین کو کل الیکشن کمیشن قوانين کے تحت شوکاز نوٹس بھجوانے جبکہ اتوار 11 فروری کو جنرل ورکر کنوینشن کرنے کا اعلان کردیا۔


پی بی آئی کالونی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے غیرآئینی اجلاس کر کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی جس پر اراکین کو کل الیکشن کمیشن قوانين کے تحت شوکاز نوٹس بھجواؤں گا۔ اراکین اتوار کو اجلاس میں شرکت کرکے شوکاز کارروائی سے بچ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اب خط کے جواب میں، میں بھی خط لکھوں گا اور اب آئینی جنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کو رابطہ کمیٹی کا خط مسترد کرنا ہوگا کیونکہ رابطہ کمیٹی کے تمام اجلاس اور فیصلےغیرآئینی ہیں۔ ميں نے چارسيٹوں کي گارنٹي دي، اب ديکھتا ہوں يہ کتنی جتواتے ہيں۔

یہ بھی پڑھیئے؛ واضح ہوگیا مسئلہ کامران ٹسوری نہیں بلکہ میری سربراہی کا ہے

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا رابطہ کمیٹی نے میری پیٹھ پر وار اور میرے اختیارات پر شب خون مارا، اور یہ کام منصوبہ بندی سے کیا گیا۔ یہ مہاجروں کی تقسیم کرنے کا فارمولا تھا جو میں نہیں ہونے دوں گا۔ ہم کل بھی حق پر تھے، آج بھی حق پر ہے اور کل بھی حق پر ہوں گے۔ اتوار کو اجلاس میں میں کارکنوں کی عدالت میں جاؤ گا جہاں سربراہ ایم کیو ایم کے متعلق فیصلہ کرنا ہے۔

میئر کراچی کے ساتھ نہ ہونے کے سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ وسیم اختر کے معاملے پر ابھی شک ہے جب شک دور ہوجائے گا پھر بتاؤں گا۔ انہوں نے ایم این اے کمال ملک کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سلمان مجاہد بلوچ، آصف حسنین اور ارشد وہرہ کو بھی جنرل ورکر کنوینشن میں آنے کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیئے؛ فاروق ستار بانی ایم کیوایم سے زیادہ طاقتور

فاروق ستار نے کہا اتوار 11 فروری کو سہ پہر تین بجے جنرل ورکر کنوینشن پی آئی بی کالونی کے ایم سی گراؤنڈ میں ہوگا جس میں کراچی سمیت اندرون سندھ، پنجاب، کے پی اور بلوچستان سے بھی کارکنان آئیں گے۔

اس سے قبل اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ واضح ہوگیا اصل مسئلہ کامران ٹسوری نہیں بلکہ میری سربراہی کا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube