Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

وہ کروں گا جو فاروق ستارکہیں گے؛کامران ٹیسوری

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچی: ايم کيو ايم کے کامران ٹيسوري نے سينيٹ اليکشن کيلئے کاغذات نامزدگي جمع کرادیے۔ کہتے ہيں میرے ليڈر فاروق ستار ہيں،وہ جيسا کہيں گےويسا ہي کروں گا۔

سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذار نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری بولے کہ ان لوگوں کا شکریہ جو دو تین دن سے رات بھر جاف کر ٹی وی دیکھتے رہے، تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہوں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان جن مراحل سے گزر رہی ہے، اللہ تعالیٰ فاروق ستار کو کامیابی دے۔

ایک سوال کے جواب میں کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اگر فاروق ستار دستبرداری کا کہیں گے تو ایک منٹ میں دستبردار ہوجاؤں گا۔ میرے لیڈر وہ ہیں ، اگر کوئی اس بات کو انا کا مسئلہ بناتا ہے تو بناتا رہے، میں فاروق ستارکی بات ماننے کا پابند ہوں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اختلافات بھائيوں ميں بھي ہوتے ہيں،ليکن ايک دوسرے کوچھوڑا نہيں جاتا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube