Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

رابطہ کمیٹی کے سینیٹ امیداروں کے ناموں کا اعلان

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے بعد سینیٹ الیکشن کیلئے اپنے علیحدہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رہنماء سینیٹر نسرین جلیل نے بہادر آباد آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے نامزد امیدواروں کے ناموں کا...

کراچی : رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے بعد سینیٹ الیکشن کیلئے اپنے علیحدہ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رہنماء سینیٹر نسرین جلیل نے بہادر آباد آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے نامزد امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا، نسرین جلیل، بیرسٹر فروغ نسیم، قادر خانزادہ، امین الحق، پروفیسر مطیع الرحمان، عامر چشتی اور کشور زہرہ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کاغذات نامزدگی جمع کرانے جارہے ہیں۔

نسرین جلیل نے کہا کہ معاملات افہام و تفہیم سے آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پارٹی میں کوئی تقسیم نہ ہو، اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مقصد مزید بات چیت کیلئے موقع حاصل کرنا ہے۔

وہ بولیں کہ رابطہ کمیٹی اور ڈاکٹر فاروق ستار حتمی ناموں کیلئے مل بیٹھ کر حل نکالیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں اس وقت تنازع کھڑا ہوا جب سربراہ متحدہ فاروق ستار سینیٹ امیدوار کیلئے کامران ٹیسوری کو نامزد کرانا چاہتے تھے جبکہ رابطہ کمیٹی اراکین کی اکثریت نے اس فیصلے کو مسترد کردیا تھا، فاروق ستار اس معاملے پر بہادر آباد دفتر سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube