Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

ڈاکٹر فاروق نے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان میں سینیٹ امیدواروں کے معاملے پر شدید اختلافات کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، فرحان چشتی، حسن فیروز سمیت دیگر شامل ہیں۔ پی آئی بی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ...

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان میں سینیٹ امیدواروں کے معاملے پر شدید اختلافات کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، فرحان چشتی، حسن فیروز سمیت دیگر شامل ہیں۔

پی آئی بی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے سینیٹ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ عامر خان سے کہا اپنے اپنے امیدواروں کے فارم جمع کرادیں، اس کے بعد 4 امیدار فائنل کریں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار بولے کہ سینیٹ کے نامزدگی فارم تیار کرلئے، کامران ٹیسوری، احمد چنائے، فرحان چشتی، حسن فیروز سمیت امیدوار فارم جمع کرانے صوبائی الیکشن کمیشن آفس جارہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صورتحال کو بہتر بنانے اور ایک ٹیم کے طور پر آگے چلنے کی تیاری کررہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube