Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

رابطہ کمیٹی بھی فارم جمع کروائیں ہم بھی کراتے ہیں،فاروق ستار

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی جمع کروائیں، ہم بھی کراتے ہیں اور پھر شام کو مل بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ارکان کی پریس کانفرنس کے ردعمل پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر...

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی جمع کروائیں، ہم بھی کراتے ہیں اور پھر شام کو مل بیٹھ کر بات کر لیتے ہیں۔


رابطہ کمیٹی ارکان کی پریس کانفرنس کے ردعمل پر سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میں ابھی بہادرآباد جانے کےلئے نکلا ہی تھا کہ ساتھیوں نے پریس کانفرنس کر ڈالی، میں نے کب منہ کیا تھا کہ میں نہیں آرہا؟؟؟ آخر رابطہ کمیٹی کو پریس کانفرنس کرنے کی اتنی اجلت کیا تھی؟؟؟ یہ تقسیم کا ایجنڈہ کس کا ہے؟؟؟ آپ نے تو ناموں کا اعلان بھی کر دیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ پریس کانفرنس شروع ہوتے ہی خواجہ اظہار الحسن کو فون کرکے روکنے کو بھی کہا لیکن نہیں روکے۔ دوران پریس کانفرنس فیصل سبزواری کے لہجے میں غصہ تھا جبکہ میرے لہجے میں صدمہ ہے۔ میرا آج بھی رویہ برادرانہ اور مفاہمانہ ہے۔ فیصل سبزواری نے بہت ساری کڑوی باتیں کیں جو نہیں کرنی چاہیئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی کہہ دینے سے بھائی کا تقاضہ پورا نہیں ہوتا۔ سربراہ مانا ہے تو آخری فیصلے کا اختیار ہونا چاہیئے اور اگر مجھے سربراہی سے نکال سکتے ہیں تو نکال دیں۔

یہ بھی پڑھیئے؛ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا تنازعات کے باوجود سینیٹ کیلئے ناموں کا اعلان

فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی ارکان کل یہاں آکر کامران ٹسوری اور دیگر کےلئے جو باتیں کہہ گئے وہ مناسب نہیں تھیں۔ یہاں کارکنان نے کسی کو گالیاں بھی نہیں دیں، بلکہ سب نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس بھی دس نام ہیں لیکن نام لینا نہیں چاہتا، جبکہ رابطہ کمیٹی کے ساتھ 12 اور میرے ساتھ 25 ایم پی اے موجود ہیں۔ رابطہ کمیٹی کے بہت سے اراکین سرکاری ملازمین ہیں اور انتخابی آئین کے مطابق کسی عہدے کے اہل نہیں ہوسکتے۔

فاروق ستار نے کہا کہ رابطہ کمیٹی اراکین کو شہیدوں کا واسطہ دیتا ہوں۔ میں آج بھی اپنے ان ساتھیوں کوغیر نہیں سمجھتا اور ہم کسی حال میں مہاجروں کی تقسیم نہیں چاہتے۔ میں نے 23 اگست کو پارٹی بچانے کیلئے اپنا گھر دیا اور کیا کرسکتا تھا۔ پارٹی آئین سے متعلق بات پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کنوینر کے بغیر کوئی بھی اجلاس غیرآئینی ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ کارکنان ذہنی اضطراب سے دو چار ہیں، عقل کا تقاضہ یہی تھا کہ گھر کی بات گھر میں رہتی۔ یہ مسئلہ پریس کانفرنس اور عوامی میں جائے بغیر ختم ہوسکتا تھا لیکن سب سے پہلی کانفرنس بھی رابطہ کمیٹی نے کی۔ یقین ہے کہ انہیں کل احساس ہوگا کہ ہمارا یہ عمل غلط تھا۔ اس معاملے پر کارکنوں نے مجھ سے پوچھنا شروع کردیا کہ ٹسوری کے پاس آپ کا کیا راز ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران فاروق ستار نے خواجہ اظہار الحسن، حنیف اور راؤف صدیقی کو ثالثی کا کردار ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ جبکہ ایم کیو ایم کے سینیئر رہنماء حیدر عباس رضوی کا کینیڈا سے فون آیا جس پر فاروق ستار نے انکو جھاڑ پلا دی۔ بعد از سربراہ ایم کیو ایم نے اپنے رویے سے متعلق میڈیا کے ذریعے ان سے معافی مانگ لی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube