Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

مسئلہ سینیٹ کے ٹکٹ سے زیادہ گمبھیر ہے،فاروق ستار

SAMAA | - Posted: Feb 7, 2018 | Last Updated: 4 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 7, 2018 | Last Updated: 4 years ago

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے سربراہ فاروق ستار کہتے ہیں کہ مسئلہ سینیٹ کے ٹکٹ سے زیادہ گمبھیر ہے لیکن یہ مسئلہ بھی اختلاف کے زمرے میں آتا ہے، اختلاف رائے کو تقسیم نہ سمجھا جائے۔ پی بی آئی کالونی میں اپنے گھر کے باہر کامران ٹیسوری کے ہمراہ فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے...

کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے سربراہ فاروق ستار کہتے ہیں کہ مسئلہ سینیٹ کے ٹکٹ سے زیادہ گمبھیر ہے لیکن یہ مسئلہ بھی اختلاف کے زمرے میں آتا ہے، اختلاف رائے کو تقسیم نہ سمجھا جائے۔


پی بی آئی کالونی میں اپنے گھر کے باہر کامران ٹیسوری کے ہمراہ فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہادرآباد بھی ہمارا اور پی آئی بی بھی ہمارا ہے، جن سے میری میٹنگ ہوئی ہے، وہ بھی سوچیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا وہ مجھے سربراہ مانتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ فیصلے کا اختیار بالآخر سربراہ کو ہونا چاہیئے اور سربراہ کا احترام صرف زبان پر نہیں دل میں ہونا چاہئیے۔ جہاں کسی کی غلطی دیکھوں گا، رویہ سخت رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کارکنان کا بڑا اجلاس بھی ملتوی کردیا۔ رابطہ کمیٹی برقرار ہے اور ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے آج دوپہر کو پھر اجلاس طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ فاروق ستار کے خطاب سے قبل عامر خان گروپ میڈیا سے بات کئے بغیر ہی پی آئی بی سے روانہ ہوگیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube